مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرپاکستان خاموش نہیں رہ سکتا، دنیاکی خاموشی بڑے سانحے کاباعث بن سکتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرپاکستان خاموش نہیں رہ سکتا، دنیاکی خاموشی بڑے ...
مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرپاکستان خاموش نہیں رہ سکتا، دنیاکی خاموشی بڑے سانحے کاباعث بن سکتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پردنیاکی خاموشی بڑے سانحے کاباعث بن سکتی ہے،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرپاکستان خاموش نہیں رہ سکتا، بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کےلئے جہنم بنا دیا ،مودی سرکارنے گزشتہ کئی روزسے نہتے کشمیریوں پرعرصہ حیات تنگ کیاہواہے،کرفیواورکریک ڈاؤن کے باوجودکشمیریوں کاجذبہ آزادی پہلے سے زیادہ بڑھاہے،نام نہادجمہوریت کابھیانک چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب ہوچکاہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پیلٹ گنزکی گولیاں بھی کشمیری عوام کی آ زادی کی تحریک کونہیں دباسکیں،بھارت نے بین الا قوامی قوانین اور انسانی حقوق کو جوتے کی نوک پر رکھا ہے ، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے خون آشام ہاتھ معصوم کشمیریوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں ، عالمی برادری کو انسانی المیے سے بچنے کے لیے کشمیری عوام کا ساتھ دینا ہو گا،اس اہم مسئلے پر دنیا کی مزید خاموشی کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے ،عثمان بزدار نے کہا کہ عالمی برادری کاامتحان ہے کہ وہ امن کاساتھ دے گی یا پھر جارحیت پسند مودی سرکار کا،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتا ،انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیر کے ،کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...