کرتارپور راہداری منصوبہ مختلف عقائد اور تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کا باعث بنے گا،فردوس عاشق اعوان

کرتارپور راہداری منصوبہ مختلف عقائد اور تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کا ...
کرتارپور راہداری منصوبہ مختلف عقائد اور تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کا باعث بنے گا،فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ کرتارپور راہداری کایہ منصوبہ مختلف عقائد اور تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کا بھی باعث بنے گا۔ہمیں پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ اتنا ہی عزیز ہے جتنا سبز رنگ۔ پاکستان اور دنیا بھر میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر عزم ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کرتارپور سکھ برادری کےلئے مقدس مقام ہے، سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا ہمیں تہہ دل سے احترام ہے، پاکستان دنیا بھر اور بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات پوری آزادی اور سہولت سے ادا کر سکیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی دنیا میں ایک بہترین مثال ہے، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بڑھتے رجحانات اور واقعات میں کرتار پور دنیا کو انسانیت اور اختلاف رائے کے احترام اور برداشت کا پیغام دے رہا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...