عثمان بزدار نے صحافی ارشد شریف کو آموں کی پیٹی تحفے میں بھجوائی لیکن انہوں نے لینے سے انکار کر دیا اور واپس کر دی ، لیکن کیوں؟حیران کن خبر آ گئی

عثمان بزدار نے صحافی ارشد شریف کو آموں کی پیٹی تحفے میں بھجوائی لیکن انہوں نے ...
عثمان بزدار نے صحافی ارشد شریف کو آموں کی پیٹی تحفے میں بھجوائی لیکن انہوں نے لینے سے انکار کر دیا اور واپس کر دی ، لیکن کیوں؟حیران کن خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحفے دینا دراصل ایک نہایت خوبصورت روایت ہے لیکن جب کوئی حکومتی شخصیت کسی کو تحفہ دیتی ہے تو اسے غیر معمولی عمل سمجھا جاتا ہے تاہم یہاں پر قابل امر ذکر یہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معروف صحافی ارشد شریف کو آموں کا تحفہ بھجوایا تو انہوں نے لینے سے انکار کر دیا اور واپس بھجوا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف نے تحفے ملنے اور پھر واپس بھجوانے کے معاملے سے متعلق ٹویٹر پر کھل کر بات کی اور آموں کی پیٹی کی تصاویر بھی جاری کیں ، صحافی نے عوام کو تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ” میرے سٹاف نے مجھے بتایا کہ میرے شائستہ انکار کے باوجود بھی آم دفتر بھجوا دیئے گئے بہرحال انہیں اسی طرح شکریے کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا اور میں نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ اسی طرح کے آم حقدار لوگوں کو بھی دیئے جائیں ۔“

اپنے دوسرے پیغام میں صحافی ارشد شریف نے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کے لاہور اور اسلام آباد کے سٹاف سے موصول ہونے والی کالز پر بھی روشنی ڈالی ،صحافی نے مختلف نمبروں سے موصول ہونے والی کالز کے سکرین شاٹس بھی شیئر کیے ، ارشد شریف کا کہناتھا کہ” میں نے ان سے وزیراعلیٰ کو میری طرف سے شکریہ کا پیغام پہنچا نے کیلئے کہا ، اس کے علاوہ میں نے انہیں بتایا کہ میں کسی بھی سرکاری عہدیدار سے تحائف وصول نہیں کرتا ہوں ، اسی طرح کے آم بے گھر لوگوں کو بھی بھجوائے جائیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...