”تحفہ قبول نہ کرنا آپ کا حق ہے لیکن ۔۔“ صحافی ارشد شریف کی جانب سے آموں کا تحفہ واپس کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ترجمان نے بیان جاری کر دیا

”تحفہ قبول نہ کرنا آپ کا حق ہے لیکن ۔۔“ صحافی ارشد شریف کی جانب سے آموں کا ...
”تحفہ قبول نہ کرنا آپ کا حق ہے لیکن ۔۔“ صحافی ارشد شریف کی جانب سے آموں کا تحفہ واپس کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ترجمان نے بیان جاری کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے صحافی ارشد شریف کو آموں کا تحفہ بھجوایا گیا جو کہ انہوں نے لینے سے انکار کرتے ہوئے واپس بھیج دیا تاہم اب اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ارشد صاحب منجھے ہوئے صحافی ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ذاتی جیب سے چند سو روپے مالیت کا تحفہ آپ سمیت تمام بڑے صحافیوں اور دوستوں کو بھیجا تھا ، تحفہ نہ قبول کرنا آپ کا حق ہے لیکن اس طرح ٹویٹر کر کے آپ نے سراسر زیادتی کی ہے ، آپ نے کئی مرتبہ کھانے کا بل دیا ہے لیکن ہم نے تو کبھی ٹویٹ نہیں کیئے ۔‘‘

شہباز گل کا کہناتھا کہ ہر سیاستدان اپنے علاقے کی سوغات بھیجتے ہیں ، وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب سے ہیں اور انہوں نے آم بھیجے جیسے کہ خورشید شاہ صاحب کھجوریں اور ندیم افضل چن صاحب مالٹے بھیجتے ہیں ، تین سو روپے سے نا تو کوئی خرید تا ہے اور نا ہی بکتا ہے ، آم تو تمام بڑے میڈیا گروپس کو بھیجے گئے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...