چین نے بھی اپنی فوج کو الرٹ کردیا

چین نے بھی اپنی فوج کو الرٹ کردیا
چین نے بھی اپنی فوج کو الرٹ کردیا

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) چینی صدر نے اپنی فوج کو الرٹ رہنے اور تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق چینی صدر نے گانسو صوبے میں پیپلز لبریشن آرمی ائیرفورس کے اڈے کے کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا جہاں جنگی حالات کی تیاری اور تربیت کا جائزہ لیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو لازمی طور پر کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے طاقتور فوج کے قیام اور دفاعی حکمت عملیوں اور پالیسز کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی فوج کو ہمیشہ اس بات کو اپنے ذہن میں رکھنا چاہئے کہ وہ اپنی جنگی صلاحیت بڑھائے اور ملک کے 70 ویں یوم آزادی سے قبل نئی کامیابیاں سمیٹے۔ واضح رہے کہ چینی صدر گانسو صوبے کے چار روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چینی فضائیہ کے اڈے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چینی صدر نے پائلٹس اور دیگر افسران سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے جذبے کو سراہا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...