سید علی گیلانی نے پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے مدد کی اپیل کردی

سید علی گیلانی نے پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے مدد کی اپیل کردی
سید علی گیلانی نے پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے مدد کی اپیل کردی

  


سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں،بڑے پیمانے پر مظاہرے اور احتجاج کئے جائیں،ہمیں اپنی زندگیاں، املاک اور شناخت بچانے کےلئے متحد ہو کر کھڑا ہونا ہو گا،ہمیں بھارتی قبضے سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنا ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے نام کھلے خط میں بھارتی غاصبانہ اقدامات کےلئے لائحہ عمل دے دیا،حریت رہنما نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں،بڑے پیمانے پر مظاہرے اور احتجاج کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز مارنے کےلئے تیار ہیں لیکن پھر بھی پرامن رہیں، حکام، بیوروکریسی اور پولیس میں موجود لوگ جان لیں، بھارتی حکومت کو ان پر کوئی اعتماد نہیں،سرکاری حکام بھی احتجاج میں شامل ہوں ورنہ غیر ضروری ہو جائیں گے،مقبوضہ کشمیر سے باہر بیٹھے لوگ، کشمیر کے سفیر بنیں، باخبر رہیں اوراحتجاج کریں، سید علی گیلانی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم امہ کشمیریوں کی فوری مدد کو آئیں،پاکستان، پاکستانی اور مسلم امہ کشمیر کے اہم فریق ہیں، حقیقی عمل نہ ہوا تو آپ کو تاریخ ہی نہیں آئندہ نسلیں بھی معاف نہیں کریں گی،انہوں نے کہا کہ سیاسی و سفارتی رابطے تیز، بھارتی دھوکہ دہی کو پوری قوت سے اجاگر کریں،مقبوضہ کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔

حریت رہنما نے کہا کہ پوری ریاست کو ایک قید خانے میں تبدیل کردیا گیا،مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام بنداورہزاروں نوجوان گرفتار ہیں،شہروگام سے تشویشناک اطلاعات موصول ہورہی ہیں،ظلم و بربریت سے دنیا کو بے خبر رکھنے کا پورا انتظام کیا گیا ہے ،ریاست میں کہاں کیا ہورہا ہے کوئی بھی خبر شائع نہیں ہو رہی، بھارت وحشیانہ بربریت کی اطلاعات بیرونی دنیا تک پہنچنے سے روک رہا ہے،بھارت کوتاریخ معاف نہیں کرےگی، ہر خالی صفحہ چیخ چیخ کر حقائق بتائے گا۔سید علی گیلانی نے کہا کہ جس طرح مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اٹھا ایساپہلے نہیں ہوا،عالمی میڈیا جس انداز میں کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کر رہا ہے، پہلے نہیں تھا، سید علی گیلانی نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری نہیں کشمیر کی سرزمین چاہتا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں فوج کی تعداد بڑھا دی گئی ہے ،کشمیریوں پر یکطرفہ فیصلہ مسلط کر دیا گیا ہے، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہیں، بھارت کشمیر کا جغرافیہ، ہیت اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین اوراقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے منافی ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹ و فریب سے دنیا کو گمرا ہ کرنے کی بزدلانہ کوشش کرتا رہا ہے ،ریاست میں ایسی بندش ہے کہ عوام عزیز و اقارب کی خبرگری بھی نہیں کر سکتے ،حالیہ اقدامات سے بھارت کا مکروہ و فریب کارانہ چہرہ سامنے آچکا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی


loading...