مسئلے قراردادوں سے حل نہیں ہونگے، خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کریں گے،شیخ رشید

مسئلے قراردادوں سے حل نہیں ہونگے، خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش ...
مسئلے قراردادوں سے حل نہیں ہونگے، خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کریں گے،شیخ رشید

  


مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسئلے قراردادوں سے حل نہیں ہوں گے،بھارت نے جوکرناتھاوہ کرچکا،فاشسٹ ہٹلر مودی نے غلطی کردی،نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے،خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کریں گے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہندوو¿ں کی بالادستی چاہتاہے،بھارت کشمیری مسلمانوں کو یرغمال بناکروادی پر قبضہ کرناچاہتا ہے،خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کریں گے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بھارتی قیادت کا سوچاسمجھا منصوبہ ہے،نازی مودی کا بھارتی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا مذموم منصوبہ سامنے آیا،وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے،بھارت کو پاکستان اور چین کی دوستی کھٹکتی ہے، پاکستان پر حملہ ہواخطے کا نقشہ بدل جائےگا،وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ لڑائی پاک بھارت نہیں بلکہ برصغیر کی لڑائی ہوگی،انہوں نے کہا کہ بھارت مذہب کی لڑائی لڑرہا ہے،مسلمان کی زندگی اور موت اسلام کےلئے ہے،انہوں نے کہا کہ 50سال میں عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو سلامتی کونسل میں گئے،مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے،کشمیر کا غدارمودی کا یار ہوگا،جو کشمیر کےساتھ ہوگاوہ پاکستان کاراج کمارہوگا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آکر بھارت کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوا،بھارت آزادکشمیر پر بھی حملہ کرسکتا ہے،آزادکشمیر پرحملہ اعلان جنگ ہوگا،پاکستان کامیزائل نظام ملکی دفاع کیلئے ہے،انہوں نے کہا کہ قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

مزید : قومی /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد


loading...