’ وہ لڑکا مجھے قبرستان لے گیا ، مجھے پھلوں کا ایک گلدستہ دیا اور کہنے لگا۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

’ وہ لڑکا مجھے قبرستان لے گیا ، مجھے پھلوں کا ایک گلدستہ دیا اور کہنے ...
’ وہ لڑکا مجھے قبرستان لے گیا ، مجھے پھلوں کا ایک گلدستہ دیا اور کہنے لگا۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کرنی ہو تو یہ کام کس جگہ کریں گے؟ یقیناًاپنی بساط کے مطابق کسی بہترین اور خوبصورت جگہ پر۔ لیکن برطانیہ میں ایک نوجوان شادی کی پیشکش کے لیے لڑکی کو ایسی جگہ لے گیا کہ آدمی سن کر دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ایک لڑکی نے فیس بک پر یہ واقعہ سنایا ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ ’’ایک لڑکا مجھے قبرستان لے گیا جہاں اس نے مجھے پھولوں کا ایک گلدستہ دیا اور سامنے موجود دو قبروں پر ایک ایک پھول رکھنے کو کہا۔ پھر وہ مجھے تھوڑے فاصلے پر موجود اپنے باپ کی قبر پر لے کر گیا اور وہاں جاتے ہی ایک گھٹنے پر جھک کر مجھے شادی کی پیشکش کر دی۔‘‘

اس لڑکی کے واقعہ سنانے کی دیر تھی کہ دیگر کئی لڑکیاں بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے ایسے ہی عجیب و غریب واقعات سنانے لگیں۔ ایک نے لکھا کہ ’’ایک روز میں اپنے آفس میں موجود تھی کہ میری آٹنی نے مجھے فون کیا اور کہنے لگی کہ اگر تم اسی ہفتے شادی کر لو تو میں تمہاری شادی کا سارا خرچ اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔‘‘ایک اور لڑکی نے لکھا کہ ’’میں اپنی شفٹ میں کام پر تھی کہ مجھے میرے بوائے فرینڈ کاایس ایم ایس موصول ہوا، جس میں اس نے لکھ رکھا تھا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی۔‘‘ایک لڑکی نے بتایا کہ ’’میرا دوست مجھے ایک سستے ڈیپارٹمنٹ سٹور میں لے گیا اور وہاں 90پاؤنڈ دے کر بولا کہ اپنے لیے انگوٹھی خریدو۔ میں نے انگوٹھی خریدی تو وہیں سٹور میں اس نے ایک گھٹنے پر جھک کر مجھے شادی کی پیشکش کر دی اور وہی انگوٹھی پہنا دی۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...