بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے،سندھ میں 11 سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لئے ، فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ

بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے،سندھ میں 11 ...
بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے،سندھ میں 11 سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لئے ، فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے۔ سندھ میں آپکے 11سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں۔کراچی آج کچرا کنڈی بنا چکا ہے،جبکہ آپ کی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں سے اب عوام مائنس ہوچکے ہیں موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے،آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی، عظیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچاؤ مہم سے کیا موازنہ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا روشن چہرہ ہے۔ان پر نہ تو کوئی کرپشن کا داغ ہے اور نہ ہی آپ کے خاندان کی طرح قوم کا مال ہڑپ کر کے دولت جمع کرنے کا لالچ ہے،مودی کے سیاہ اور یکطرفہ اقدام دنیا مسترد کر چکی ہے،سلامتی کونسل میں کشمیریوں کی آواز کی گونج بھارت کی شکست ہے۔

معاون خصوصی نے چیئرمین پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے، سندھ میں آپکے 11سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں،کراچی آج کچرا کنڈی بنا چکا ہے،جبکہ آپ کی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...