مودی کو اس کی اوقات کے مطابق ڈیل کرنا چاہئے،مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کو اقلیت بنانے کی سازش قطعی نامنظورہے، بلاول بھٹو زرداری

مودی کو اس کی اوقات کے مطابق ڈیل کرنا چاہئے،مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کو ...
مودی کو اس کی اوقات کے مطابق ڈیل کرنا چاہئے،مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کو اقلیت بنانے کی سازش قطعی نامنظورہے، بلاول بھٹو زرداری

  


سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گجرات کے قصائی مودی سے اس کی اوقات کے مطابق ڈیل کرنا چاہیے، کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت بنانے کی سازش قطعی طور پر نامنظور ہے، اگر ہمارے ہاں حقیقی جمہوری حکومت ہوتی تو آج کشمیر کی یہ صورتحال نہ ہوتی، بھارت کو خطے میں امن کے حوالے سے دلچسپی ہی نہیں۔سکردو میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ راہول گاندھی کو کشمیر جانے سے روکنا افسوسناک ہے، مودی کے وزیراعظم بننے پر ہماری خارجہ پالیسی میں تبدیلی آنی چاہیے تھی مگر ہم نے 5 سال انتظار کیا، ماضی میں جب مودی منتخب ہوا توہماری بھارت کیساتھ ویسی ہی خارجہ پالیسی رہی جیسی دیگر بھارتی وزرائے اعظم کیساتھ تھی، مودی کے منتخب ہونے پرہمیں پتا ہونا چاہیے تھا گجرات کا قصائی وزیراعظم بن رہا ہے، پاکستان نے اپنے دفترخارجہ کو کمزور کر لیا ہے،انھوں نے کہا کہ عمران خان جو وعدے بھی گلگت بلتستان کے عوام سے کر رہا ہے وہ پورے نہیں ہوں گے، جو وعدہ بھی خان نے کیا اس پریوٹرن لیا، صرف پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے جوپورے ملک کی جماعت ہے، مریم نواز اور فریال تالپور کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /گلگت بلتستان /سکردو


loading...