وزیراعظم نے فیصلہ کیا مسئلہ کشمیر پر دوبارہ سلامتی کونسل جائیں گے،چیئرمین کشمیر کمیٹی

وزیراعظم نے فیصلہ کیا مسئلہ کشمیر پر دوبارہ سلامتی کونسل جائیں گے،چیئرمین ...
وزیراعظم نے فیصلہ کیا مسئلہ کشمیر پر دوبارہ سلامتی کونسل جائیں گے،چیئرمین کشمیر کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہم دوبارہ سلامتی کونسل جائیں گے، ہمارا امتحان ہے ہم کیسے کشمیریوں کو حق دلا سکتے ہیں، ہم پاکستانی ہر قربانی دےکرکشمیریوں کا ساتھ دیں گے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دیا،اقوام متحدہ نے کہا کشمیری عوام کے ووٹ سے مسئلہ حل کیا جائے گا ،انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے، کشمیر میں کل بھارتی اپوزیشن کے وفد کو بھی نہیں جانے دیا گیا ، کشمیری عوام کیسے رہ رہے ہیں کسی کو معلوم نہیں ، کاش آج عالم اسلام اکٹھا ہوتا ۔