وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ریسٹ ہاﺅسز سے متعلق وہ اعلان کر دیا جس کا ہر کوئی انتظار کرر ہا تھا

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ریسٹ ہاﺅسز سے متعلق وہ اعلان کر دیا جس کا ہر ...
وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ریسٹ ہاﺅسز سے متعلق وہ اعلان کر دیا جس کا ہر کوئی انتظار کرر ہا تھا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ریسٹ ہاﺅسز کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریسٹ ہاﺅسز نو آبادیاتی نظام کی نشانیاں ہیں ، ان ریسٹ ہاﺅسز پر عوامی ٹیکس کے کروڑوں روپے سالانہ خرچ ہوتے تھے لیکن اب یہ حکومت کو پیسے کما کر دیں گے ۔یاد رہے کہ خیبر پختون خواہ میں گورنر اور وزیراعلیٰ ہاوسز سمیت دیگر کئی سرکاری عمارتوں کو ریسٹ ہاوسز میں تبدیل کرتے ہوئے ان کے کرائے مقرر کر دیئے گئے تھے۔ گورنر ہاوس میں ایک دن کا کرایہ چالیس ہزار روپے جبکہ وزیراعلیٰ ہاوس میں ایک روز ٹھہرنے کا کرایہ 24 ہزار روپے ہے۔ اس کے علاوہ سپیکر ہا?س کا 14 ہزار اور پولیس کے ریسٹ ہا?س کا کرایہ 12 ہزار روپے مقرر کیا گیاہے۔سرکاری رہائشگاہوں کی آبادئی بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...