انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی کے گلے میں سریا آگیا ہے،بھارت انگلی دکھائے گا توہم ہاتھ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،فواد چودھری

انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی کے گلے میں سریا آگیا ہے،بھارت انگلی دکھائے ...
انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی کے گلے میں سریا آگیا ہے،بھارت انگلی دکھائے گا توہم ہاتھ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،فواد چودھری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی کے گلے میں سریا آگیا ہے،2ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہیں،جنگ مسلط کی گئی تو ضرور لڑیں گے،3جنگیں لڑ چکے ہیں چوتھی جنگ کےلئے بھی تیار ہیں،ہم جنگ اور امن دونوں کےلئے تیارہیں،بھارت انگلی دکھائے گا توہم ہاتھ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،آپ مکا دکھائیں گے تو ہم جبڑا توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جنگیں خود لڑنی پڑتی ہیں،اپنے مفادکا خود تحفظ کرناہوتا ہے،ایک طبقہ دوسرے ملک کی خاطرذاتی مفاد قربان کردیتا ہے،تمام اسلامی ممالک انتشار کا شکار ہیں،ہر ملک اپنے مفاد کے فیصلے کرےگا، متحدہ عرب امارات کے اقدام سے پاکستان کو مایوسی ہوئی،مسئلہ کشمیرپاکستان کا نہیں،عالمی انسانی حقوق کامسئلہ ہے،اگرکوئی قیادت مسلمان بھائیوں کی تکلیف محسوس نہیں کررہی تو کیا کہاجاسکتا ہے،یواے ای میں مودی کو اعزاز سے نوازنا پاکستانی معاشی پالیسی کی کمزوری نہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مودی سرکار کومذاکرات کی دعوت دی، بھارت امن کی طرف جانا چاہتا ہے توہم تیارہیں،جی7اجلاس میں کشمیر میں کرفیوپر بات کی گئی،پاکستان کی سفارت کاری درست سمت میں جارہی ہے،پہلے مرحلے میں پاکستان سفارتی جنگ جیت چکا ہے،دنیا نے تسلیم کیا مقبوضہ کشمیر بھارت کااندرونی مسئلہ نہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ اقوام متحدہ میں اہم تقریر کرنے جارہے ہیں،مودی نہیں چاہتا مسئلہ کشمیر پرعالمی قیادت بحث کرے،مودی سرکار نے دنیا سے چھپانے کےلئے کشمیر کو جیل بنادیاہے،عالمی میڈیا مودی اقدامات کو نازی جرمنی سے تشبیہ دے رہا ہے،نریندرمودی بری طرح پھنس گیا ہے،مسئلہ کشمیر پرپورا بھارت تقسیم ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا دیکھ رہی ہے،کشمیرپرپاکستان کا سفارتی اورسیاسی نظریہ بالکل درست ہے،انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی پر3سال میں کروڑوں خرچ ہوگئے، چندحضرات کےلئے اسلام نہیں اسلام آباد اہم ہے،کھالوں کی قیمت کم ہونے سے لگتا ہے فضل الرحمان بالکل فارغ ہوجائیں گے،فواد چودھری نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکا21واں روز ہے،مودی سمجھتا ہے کشمیر پر لکیر لگانے سے علاقہ بٹ جائےگا، مودی نے مقبوضہ کشمیرمیں زندگی تنگ کردی ہے،مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوَں نے قربانیوں کی داستان رقم کردی،اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کوبھی سرینگر ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیاگیا۔

فوادچودھری نے کہا کہ نوازشریف، مریم نواز بتادیں پیسے کیسے آئے ،کل رہا ہوجائیں گے،ان کا مسئلہ یہ ہے کہ حسن اور حسین نواز پیسے لے کر باہر بیٹھ گئے ہیں ،حسن اور حسین نواز پیسے بچانے کےلئے نوازشریف اورمریم نواز کو رہا نہیں کررہے،نوازشریف کا مسئلہ صرف اپنے بچوں کے ساتھ ہے،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ جس معاشرے میں دوسروں کے دکھ کو سمجھنے کی صلاحیت نہ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرتا،چودھری پرویزالہٰی نے چائلڈپروٹیکشن بیورو کی بنیاد رکھی، یہاں پر ایک واٹر فلٹر یشن پلانٹ جلد لگوائیں گے ،عبدالستار ایدھی کے کاموں کو آگے لے کر جانا چاہیے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...