” مودی کو یہ ایوارڈ اس لیے ملا کیونکہ ۔۔“فواد چوہدری نے مودی کو متحدہ عرب امارات میں ایوارڈ ملنے پر بیان جاری کر دیا

” مودی کو یہ ایوارڈ اس لیے ملا کیونکہ ۔۔“فواد چوہدری نے مودی کو متحدہ عرب ...
” مودی کو یہ ایوارڈ اس لیے ملا کیونکہ ۔۔“فواد چوہدری نے مودی کو متحدہ عرب امارات میں ایوارڈ ملنے پر بیان جاری کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم 27 ستمبرکوجنرل اسمبلی میں اہم تقریر کریں گے ، فواد چوہدری کا کہناتھا کہ مودی کوایوارڈ اربوں ڈالر سرمایہ کاری کاکمال ہے، یواےای کے مودی کوایوارڈ دینے پر مایوسی ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ اب جھگڑازیادہ نہیں رہ گیا،معاملہ حل ہوجائے گا،جس دن پیسے دینے کافیصلہ کرلیامسئلہ حل ہوجائےگا، کیانوازشریف کو جج کے کردار کی وجہ سے سزا ہوئی؟ بلاول ہاو¿س اورایان علی کے بل ایک ہی اکاو¿نٹ سے اداہورہے تھے۔ ان کا کہناتھاکہ ندیم افضل وزیراعظم کی ٹیم کاحصہ ہیں،استعفیٰ نہیں دیا، فضل الرحمان کیلئے اسلام نہیں اسلام آباداہم ہے، فضل الرحمان کوچاہیے تھاہزاروں لوگ مودی کیخلاف نکالتے، فضل الرحمان کی قیادت میں کشمیرکمیٹی نے 3کروڑخرچ کیے،حریت رہنماو¿ں نے قربانیوں کی داستان رقم کی۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ کشمیرمیں 21 ویں روزبھی کرفیو،زندگی مفلوج ہے، کل راہول گاندھی کومقبوضہ کشمیرجانے نہیں دیاگیا، یاسین ملک ایک عرصہ سے پابندسلاسل ہیں، مودی فاشسٹ نازی حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگیں چوائس نہیں ہوتیں ، مسلط کی گئی توانجام تک پہنچائیں گے، اگرآپ ہمیں انگلی دکھائیں گے توہاتھ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،آپ ہمیں مکا دکھائیں گے تو ہم جبڑا توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان نے سفارتکاری کی پہلی لڑائی جیت لی، پاکستان کی عالمی سفارتکاری صحیح سمت میں جارہی ہے، الیکشن کے بعدمودی کی گردن میں سریاآگیاہے۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ مودی کوایوارڈ اربوں ڈالر سرمایہ کاری کاکمال ہے، یواےای کے مودی کوایوارڈ دینے پر مایوسی ہوئی ۔ان کا کہناتھا کہ سائنس اینڈٹیکنالوجی منسٹری کی تنظیم نوکی ہے، نوازشریف اورآصف زرداری پرکرپشن کیسز ہیں، زرداری ،نوازشریف کے بچے پیسے دیئے بغیرابوبچاناچاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں بچے پیسے دیں اورابوبچالیں۔

مزید : قومی


loading...