دریائے ستلج میں ڈھولا بند ٹوٹ گیا

دریائے ستلج میں ڈھولا بند ٹوٹ گیا
دریائے ستلج میں ڈھولا بند ٹوٹ گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پانی کے تیز بہاو کے سبب دریائے ستلج میں ڈھولا بند ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے اور کوٹ مٹھن کے مقم پر دو لاکھ ایک ہزار کیوسک پانی گزررہا ہے۔سکھر اور گڈو بیراج پراس وقت نچلے درجے کا سیلابی ریلا موجود ہے جب کہ روہڑی، پنوں عاقل اور خیرپور کے کئی علاقے سیلابی پانی سے زیرآب آچکے ہیں۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ 39 ہزار 145 کیوسک ریکارڈ کی جا چکی ہے جب کہ پانی کا اخراج ایک لاکھ 77 ہزار کیوسک ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سکھر بیراج پر کسی بڑی سیلابی صورتحال کا فی الوقت امکان موجود نہیں ہے۔عارف والا کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے قرب و جوار کی آبادی نقل مکانی کررہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں آٹھ فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راجن پور


loading...