رواں ماہ ایف بی آر ٹیکس اکھٹا کرنے کیلئے اپنا مقرہ ہدف حاصل نہیں کر پائے گا : شبر زیدی

رواں ماہ ایف بی آر ٹیکس اکھٹا کرنے کیلئے اپنا مقرہ ہدف حاصل نہیں کر پائے گا : ...
رواں ماہ ایف بی آر ٹیکس اکھٹا کرنے کیلئے اپنا مقرہ ہدف حاصل نہیں کر پائے گا : شبر زیدی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ رواں ماہ میں ایف بی آر ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے اپنا مقررکردہ ہدف حاصل نہیں کر پائے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ جولائی میں 292 ارب روپے کا ہدف تھا جبکہ ہم نے 282 ارب روپے اکٹھے کیے۔انہوں نے پروگرام کے میزبان عامر ضیاءگفتگو میں بتایا کہ اگست میں عید الاضحی اور اس کے ساتھ دیگر چھٹیوں کے باعث مقررہ ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا۔یاد رہے ایف بی آر نے اس مالی سال کے لیے ریونیو کا ہدف 50 کھرب 50 ارب روپے مقرر کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس قوانین کو آسان بنائیں اور اس کے لیے اردو میں فارم ایک صفحے کا کردیا ہے جبکہ چھوٹے تاجروں کے بھی چند صفحات کا فارم متعارف کرانے لگے ہیں۔شبر زیدی نے بتایا کہ جولائی میں 292 ارب روپے ہدف تھا جبکہ ہمیں نے 282 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔

مزید : قومی


loading...