اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی ان کو داد دینے لگا

اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی ان کو داد ...
اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی ان کو داد دینے لگا

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر مہندی و ڈھولکی جیسی رسومات منانے سے صاف انکار کردیا اور سادگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماضی میں اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کئی ہفتوں تک چلی جس پر بے تحاشا پیسہ خرچ کیا گیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن حمزہ علی عباسی نے ایسی رسومات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سادگی کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا جس نے فلم انڈسٹری میں نئی مثال قائم کر دی ہے ۔

فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی پروڈیوسر اور حمزہ علی عباسی کی بہترین دوست عمارہ حکمت نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا”میرا پیارا حاجی دوست! دلہے میاں کی جانب سے ڈھولکی منانے سے انکار کرنے پرہم نے چند قریبی دوستوں کو بلا کر اور ان کے لیے کھانے کا انتظام کرکے خوشی منائی۔ تصویر میں حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید کے علاوہ ان کے چند قریبی دوست نظر آرہے ہیں۔

مزید : تفریح


loading...