سیاسی مخالفین کا پروپیگنڈہ پکڑا گیا، صوبائی وزیر اسلم اقبال کے بارے لیسکو کا بیان جاری

سیاسی مخالفین کا پروپیگنڈہ پکڑا گیا، صوبائی وزیر اسلم اقبال کے بارے لیسکو ...
سیاسی مخالفین کا پروپیگنڈہ پکڑا گیا، صوبائی وزیر اسلم اقبال کے بارے لیسکو کا بیان جاری

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور الیکٹریک سپلائی کمپنی کی انتظامیہ نے 24 اگست کو چھپنے والی خبر بالعنوان “صوبائی وزیر کے بھائی کے پلازہ میں بجلی چوری” کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ گزشتہ روز ایس ڈی او اسلامیہ پارک نے چیکنگ کے دوران چند دکانداروں کی جانے سے ڈائریکٹ کنڈا لگا کر بجلی چوری کیے جانے پر ان کے خلاف کارروائی کی تھی۔

لیسکو انتظامیہ کے مطابق مذکورہ افراد کے خلاف کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنے پر متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ اس ضمن میں لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اسلامیہ پارک میں پلازہ سے پکڑے جانے والی بجلی چوری سے صوبائی وزیر یا انکے بھائی کا کوئی تعلق نہیں نا ہی وہاں کوئی میٹر امجد اقبال کی ملکیت تھا۔

لیسکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ پلازہ غیر رجسٹرڈ ہے، اور یہاں چند دکاندار ذاتی حیثیت میں بجلی چوری میں ملوث پائے گئے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنیکشن کاٹے گئے، تاہم اسے کسی صوبائی وزیر کے بھائی سے منسوب کرنا قطعاً درست نہیں۔

دوسری طرف چیف لیسکو نے اس واقع کی انکوائری کا حکم دے دیا کہ صارف امجد اقبال کے مطابق وہاں انکی رہائشی گلی میں ٹرانسفارمر جلنے سے بجلی بندش کا واقع پیش آیا تھا، جسے اس دوسرے واقع سےکیوں اور کیسے منسلک کردیا جس سے ان کا سرے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...