’بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی ‘ یو اے ای کی جانب سے مودی کوایوارڈ دیے جانے پر حسن نثار نے آئینہ دکھادیا

’بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی ‘ یو اے ای کی جانب سے مودی کوایوارڈ دیے ...
’بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی ‘ یو اے ای کی جانب سے مودی کوایوارڈ دیے جانے پر حسن نثار نے آئینہ دکھادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے مودی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دیئے جانے پر میرا تبصر ہ یہ ہے جوپروین شاکر نے کہا تھا کہ ”بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی“۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ پروین شاکر نے کہا تھا کہ” بات توسچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی“ اور علامہ اقبال نے کہا تھا ”ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے، نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر “لیکن ہماری تاریخ میں یہ ہوا کبھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہی تبصرہ یو اے ای کی طرف سے مودی کو ایوارڈ دیئے جانے پر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افواج پاکستان کے پاس صرف نیب کا ادارہ ہے جس کے کوئی دانت ہیں ، اب حکومت کو پتہ چلاہے کہ ہم پر بھی ہاتھ پڑ سکتاہے ، اس سے قبل نیب پر بڑا پیار آرہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے پرکانٹا پاکستان کے پر کاٹنے کامترادف ہوگا ۔

مزید : قومی


loading...