تبدیلی آگئی، اسلام آباد میں ڈی ایس پی ٹریفک نے شہری کو لوٹ لیا

تبدیلی آگئی، اسلام آباد میں ڈی ایس پی ٹریفک نے شہری کو لوٹ لیا
تبدیلی آگئی، اسلام آباد میں ڈی ایس پی ٹریفک نے شہری کو لوٹ لیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر اقتدار میں ٹریف پولیس کے ڈی ایس پی کی جانب سے ایک شہری کو لوٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک ابرار سرور کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایس پی ابرار سرور نے اسے 34 پلاٹ فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی۔

سائل نے ڈی ایس پی کے خلاف آر پی او راولپنڈی ڈویژن محمد احسان طفیل ، سی پی او راولپنڈی فیصل رانا اور ڈی سی راولپنڈی محمد علی رندھاوا سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کے حصول کیلئے رجوع کیا لیکن اس کی کسی نے بھی داد رسی نہیں کی۔ شہری نے بتایا کہ اس نے ڈی ایس پی کو چیک کے ذریعے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی رقم دی تھی لیکن جب انہوں نے پلاٹ نہ ملنے پر رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو ڈی ایس پی نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...