مہنگی بجلی یا اہلکاروں کی محنت کا کمال؟ میپکو نے صارفین سے 2700 کروڑ روپے وصول کرلیے
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (میپکو) نے شہریوں سے بلوں کی مد میں 2200 کروڑ روپے کی وصولیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ بقایا جات کی مد میں 500 کروڑ روپے کی رقم بھی وصول کی گئی ہے۔
ترجمان میپکو جمشید نیازی کے مطابق ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین سے بلوں کی مد میں 22 ارب روپے وصول کیے ہیں جبکہ گزشتہ بقایاجات کی مد میں 5 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔
میپکو کی جانب سے سرکل ملتان میں بقایا جات کی مد میں وصولیوں کی شرح 99 اعشاریہ 76 فیصد جبکہ وہاڑی سرکل میں ایک ارب 87 کروڑ ریکوری کے ساتھ شرح 100 اعشاریہ 92 فیصد رہی۔مظفرگڑھ سرکل سے دو ارب 49 کروڑ روپے وصولی کے ساتھ شرح 97اعشاریہ 92 فیصد رہی۔
میپکو نے خانیوال سرکل سے ایک ارب 71 کروڑ روپے وصول کیے اور یہاں بل ادا کرنے والوں کی شرح 98 اعشاریہ 56 فیصد رہی جبکہ دیگر سرکلز سے وصولیوں کی شرح 100 فیصد رہی۔