بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کیلئے جہنم بنا دیا،مسلسل کرفیو کےباوجودکشمیریوں کا جذبہ آزادی پہلے سے زیادہ بڑھا ہے: عثمان بزدار

بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کیلئے جہنم بنا دیا،مسلسل کرفیو ...
بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کیلئے جہنم بنا دیا،مسلسل کرفیو کےباوجودکشمیریوں کا جذبہ آزادی پہلے سے زیادہ بڑھا ہے: عثمان بزدار

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کیلئے جہنم بنا دیا ہے،مودی سرکار نے گزشتہ کئی روز سے نہتے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے،مسلسل کرفیو اور کریک ڈاؤن کے باوجود بھی کشمیریوں کا جذبہ آزادی پہلے سے زیادہ بڑھا ہے اور نام نہاد جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پیلٹ گنز کی گولیاں بھی کشمیری عوام کی آ زادی کی تحریک کونہیں دباسکیں،بھارت نےبین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کو جوتے کی نوک پر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے خون آشام ہاتھ معصوم کشمیریوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں،عالمی برادری کو انسانی المیے سے بچنے کے لئے کشمیری عوام کا ساتھ دینا ہو گا اور اس اہم مسئلے پر دنیا کی مزید خاموشی کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ یہ امتحان بین الاقوامی برادری کا ہے کہ وہ امن کاساتھ دے گی یاپھرجارحیت پسند مودی سرکار کا؟مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرپاکستان کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتا،کشمیری ہمارے ہیں اورہم کشمیر کے،اس لئے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

مزید : قومی


loading...