سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا،متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے:عثمان بزدار

سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا،متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری ...
سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا،متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے:عثمان بزدار

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا ہے، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور پاکپتن کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہمتاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پرکھانے پینےکی اشیاء او رادویات کاانتظام کیاگیا ہے،متاثرہ لوگوں کے لئےامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور امدادی کام ہمہ وقت جاری وساری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیکل کیمپس میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لئے چارے اور ونڈے کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے،متاثرہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی یا تکلیف کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے،متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے اور اس مشکل گھڑی میں پنجاب حکومت متاثرہ دیہات کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے،متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور امدادی ادارے بڑھ چڑھ کر متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یہ وقت گھر یا دفتر بیٹھنے کا نہیں بلکہ متاثرہ دیہات میں بہن بھائیو ں کی مدد کا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...