سابق صدرآصف زرداری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل اور علاج و معالج کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں:سلیم مانڈوی والا

سابق صدرآصف زرداری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل اور علاج و معالج کی بہتر ...
سابق صدرآصف زرداری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل اور علاج و معالج کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں:سلیم مانڈوی والا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق اپنے ایک بیان میں سینیٹر سلیم  مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے سابق صدر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو علاج و معالج کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کی سفارشات پر عملدرآمد کرے،ہر قیدی کا حق ہے کہ انہیں طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری کے طبی ٹیسٹ کرائے جائیں اور یہ ضروری ہے کہ انہیں ڈاکٹرو ں کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جائے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...