”آصف زرداری اور نواز شریف نے یہ کام کیا تو کی ان سیاست ختم ہوجائیگی“، ایاز امیر کا دعویٰ

”آصف زرداری اور نواز شریف نے یہ کام کیا تو کی ان سیاست ختم ہوجائیگی“، ایاز ...
”آصف زرداری اور نواز شریف نے یہ کام کیا تو کی ان سیاست ختم ہوجائیگی“، ایاز امیر کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف اتنے بھولے نہیں ہیں ، اگر ان کی جانب سے کچھ پیسہ بھی واپس کیاگیا تو ان کی سیاست کی کہانی ختم ہوجائیگی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف اتنے بھولے نہیں ہیں ، اگر ان کی جانب سے کچھ پیسہ بھی واپس کیاگیا تو ان کی سیاست کی کہانی ختم ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ دوچیزیں ہیں ایک پیسہ اکٹھا کرنا اوردوسرا پیسہ صحیح طریقے سے خرچ کرنا ، اتنی دولت اکٹھی کرکے بھی حد کیوں ختم نہیں ہوتی ؟ یہ نفسیاتی بیماری ہے جو کسی قوم کولگی ہو تویہ پٹواری سے لیکر وزیراعظم تک ہوتی ہے ۔

ایاز امیر کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا ہوگا کہ برصغیر میں یہ کونسی سے بیماری ہے جوآپ کو دولت اکٹھا کرنے پر مسلسل اکساتی رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان ہمیشہ ایسے نہیں کیا کرتے تھے ، وہ تو اپنے پلے سے پیسہ خرچ کرکے اپنی سیاست کوزندہ رکھتے تھے ۔

مزید : قومی


loading...