’حمزہ کی شادی مبارک ہو‘ خاتون نے عائشہ خان کو ’ چھیڑنے‘ کی کوشش کی تو اداکارہ نے آگے سے کیا جواب دیا؟

’حمزہ کی شادی مبارک ہو‘ خاتون نے عائشہ خان کو ’ چھیڑنے‘ کی کوشش کی تو ...
’حمزہ کی شادی مبارک ہو‘ خاتون نے عائشہ خان کو ’ چھیڑنے‘ کی کوشش کی تو اداکارہ نے آگے سے کیا جواب دیا؟

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار حمزہ علی عباسی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں، اس شادی کے حوالے سے ایک خاتون نے حمزہ علی عباسی کی قریبی دوست و سابق اداکارہ عائشہ خان کو چھیڑنے کی کوشش کی تو اداکارہ نے آگے سے دلچسپ جواب دے دیا۔

حمزہ علی عباسی اور عائشہ خان کی دوستی کی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں مثالیں دی جاتی ہیں۔ دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف کئی پراجیکٹس کرچکے ہیں بلکہ اکثر ایک ساتھ نظر بھی آیا کرتے تھے۔ اکثر لوگوں کی جانب سے یہ سمجھا جاتا تھا کہ شاید دونوں کے بیچ میں کچھ ہے اور ان کی شادی ہوسکتی ہے لیکن ایسا سوچنے والوں کو اس وقت مایوسی ہوئی جب عائشہ خان نے پاک فوج کے میجر عقبہ ملک کے ساتھ شادی کرلی۔ عائشہ خان کی شادی میں حمزہ علی عباسی آگے آگے نظر آئے اور تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ثابت کردیا کہ وہ ایک اچھے دوست ہیں۔

اب جبکہ حمزہ علی عباسی بھی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں تو ایسے میں ایک خاتون نے عائشہ خان کو چھیڑنے کیلئے ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کچھ تبصرے کیے۔ عائشہ خان نے ایک اسلامی پوسٹ شیئر کی تھی جس پر مینا انصاری نامی خاتون نے حمزہ علی عباسی کی شادی کا تذکرہ کرنا شروع کردیا۔ مینا انصاری نے مبینہ طور پر عائشہ خان کو چھیڑنے کیلئے کہا ’ حمزہ کی شادی مبارک ہو‘۔ ایک اور کمنٹ میں خاتون نے اداکارہ سے پوچھا ’ آپ بھی جارہی ہیں حمزہ کی شادی پر۔اداکارہ کی جانب سے پھر بھی کوئی جواب نہ آیا تو خاتون نے کہا ’ آپ نے تو اپنے سب سے اچھے دوست کو مبارک ہی نہیں دی۔‘

خاتون فالور کی جانب سے بار بار اس قسم کے تبصرے کیے جانے پر عائشہ خان کا صبر جواب دے گیا اور انہوں نے اسے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ عائشہ خان نے کہا ’ آپ کو کیسے پتا نہیں دی؟ کیا ہر چیز سوشل میڈیا پر ہونی ہوتی ہے؟ یہ ایک اسلامی پوسٹ ہے اس لیے کچھ احترام کا مظاہرہ کرو اور ہر جگہ گوسپ ڈھونڈنے کی کوشش نہ کرو۔‘

عائشہ خان نے مزید کہا’ ویسے بھی مجھ سے نہ کوئی معلومات اور نہ ہی کوئی گوسپ ملنے والی ہے آپ کو، اس لیے کہیں اور کوشش کرو۔‘

مزید : تفریح


loading...