وقار یونس کیلئے بڑا اعزاز، آئی سی سی نے سابق کپتان کے اعزاز میں وہ کام کرنے کا اعلان کردیا جو بہت کم کھلاڑیوں کیلئے کیا جاتا ہے

وقار یونس کیلئے بڑا اعزاز، آئی سی سی نے سابق کپتان کے اعزاز میں وہ کام کرنے ...
وقار یونس کیلئے بڑا اعزاز، آئی سی سی نے سابق کپتان کے اعزاز میں وہ کام کرنے کا اعلان کردیا جو بہت کم کھلاڑیوں کیلئے کیا جاتا ہے

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)13 واں سالانہ بریڈمین گالا ڈنر اس برس پاکستان کے مایہ ناز تیز گیند باز وقار یونس کے اعزاز میں دیا جائیگا جس میں ماضی اور حال کے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔منتظمین کے مطابق 13 نومبر بروز بدھ کو آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شاندار گالا ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وقار یونس نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ایک روزہ اور ٹیسٹ مقابلوں میں 789 وکٹیں حاصل کیں۔90 کی دہائی میں وقار یونس جب اپنے ساتھی وسیم اکرم ساتھ گیند بازی کرتے تھے تو ان کے پاؤں توڑ دینے والے یارکرز بلے بازوں کے لیے ڈراؤنے خواب کی ماند تھے۔

خیال رہے کہ ہر سال کرکٹ کے بریڈمین میوزیم کی جانب سے دو ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔کھلاڑیوں کے انتخاب میں کرکٹ کیلیے ان کی لگن، محنت، تکریم، دیانت داری، ہمت، عاجزی اور عزم کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بھی وقار یونس کو اپنے ہال آف فیم میں شامل رکھا ہے۔آئی سی سی نے 2013 وقار یونس کو شامل کیا تھا اور اس کے بعد کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس فہرست میں شامل نہیں ہو سکا۔

مزید : کھیل


loading...