وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی کی صفائی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی کی صفائی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا
وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی کی صفائی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں 47ہزار ٹن کچرا گندے نالوں سے نکالا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 13ہزار ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ہمارامقصدشہرکوصاف کرناہے، لوگ کچراسڑکوں پرپھینک دیتے ہیں، 250یونین کونسل میں جی ٹی ایس پوائنٹ ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں گندگی سے مچھروں،مکھیوں کی بھرمارہے،ہم سب کواپنی ذمہ داری پوری کرناہوگی،مسائل حل کرنےکی پوری کوشش کررہے ہیں۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ ابھی تک ساڑھے 8کروڑروپے جمع ہوئے ہیں،ایف ڈبلیواونے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے دیئے، شہرمیں سپرے کرناہوگاکہیں کوئی بیماری نہ پھیل جائے، سالڈویسٹ مینجمنٹ ٹھیک کام کرتی توآج ہم کچرانہ اٹھا رہے ہوتے۔انہوں نے کہا پاکستان ہاوسنگ سکیم کومکمل پلاننگ کیساتھ بنایاجائےگا، 13ہزارٹن روزانہ کی بنیادپرکچرااٹھارہے ہیں۔

مزید :

قومی -