خیبر پختونخوا سے پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آ گئے، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 58ہوگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا سے پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آ گئے۔
انسداد پولیو پروگرام کے مطابق خیبر پختونخوا میں بنوں، وزیرستان، ہنگو سے کیسز رپورٹ ہوئے، رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 58 ہو گئی۔ حکام کے مطابق خیبر پختونخوا سے رواں برس 44 پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں، بنوں ڈویژن سے رواں برس 32 پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کی صورت حال خطرناک ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں برس حیدرآباد سے دو پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع میں (سوموار سے)پولیو مہم کا آغاز ہو گا،پولیو ویکسین کے دو قطرے موذی مرض سے بچاؤ کا واحد حل ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ضرور پلائیں۔