آزاد کشمیر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں بیرون ملک دوروں کی بجائے لائن آف کنٹرول پر بھارت کے خلاف دھرنا دیں:ڈاکٹر آصف کرمانی

آزاد کشمیر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں بیرون ملک دوروں کی بجائے لائن آف کنٹرول ...
آزاد کشمیر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں بیرون ملک دوروں کی بجائے لائن آف کنٹرول پر بھارت کے خلاف دھرنا دیں:ڈاکٹر آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما  سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں بیرون ملک دوروں کی بجائے لائن آف کنٹرول پر بھارت کے خلاف دھرنا دیں،عالمی برادری اور سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت بند کروائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا  تھا کہبیرون ملک پاکستانی سفارت خانے اور مشن مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہاکہ قاتل مودی کے ہاتھ معصوم اور نہتے کشمیریوں کے خون میں رنگے ہیں ،مودی کو وزیر اعظم ہاؤس نہیں بلکہ کسی پاگل خانے میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اور سلامتی کونسل کو خطرناک صورتحال کا احساس دلانے کے لئے آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت اور جماعتیں لائن آف کنٹرول پر انسانی ھاتھوں کی زنجیر بنائیں، آزاد کشمیر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں بیرون ملک دوروں کی بجائے لائن آف کنٹرول پر بھارت کے خلاف دھرنا دیں ۔