کل ملک بھر میں جماعت اسلامی کا 78واں یوم تاسیس منایا جائے گا:قیصر شریف

کل ملک بھر میں جماعت اسلامی کا 78واں یوم تاسیس منایا جائے گا:قیصر شریف
کل ملک بھر میں جماعت اسلامی کا 78واں یوم تاسیس منایا جائے گا:قیصر شریف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کل 26 اگست کو ملک بھر میں جماعت اسلامی کا 78 واں یوم تاسیس بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق اس حوالے سے صوبائی اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے مقامات پر جلسے، مذاکرے، سیمینار اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی ، ضلعی و مقامی ذمہ داران کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی ، دینی رہنما اور دانشور جماعت اسلامی کی 77 سالہ دینی ،سیاسی وپارلیمانی جدوجہد پر اظہار خیال کریں گے۔ یاد رہے کہ قیام پاکستان سے چھ سال قبل جماعت اسلامی کی بنیاد مفکر اسلام سید ابوالاعلی مودودی کی قیادت میں 26 اگست 1941 کو لاہورمیں رکھی گئی۔ 75 افراد کی مختصر جماعت نے 77سال پہلے جو پود ا لگایاتھا آج وہ تناور درخت اور ایک عالم گیر تحریک کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ اس وقت ملک بھر جماعت اسلامی کے مرد و خواتین ارکان کی تعداد قریبا چالیس ہزارہے جبکہ لاکھوں کارکنان ملک میں غلبہ دین اور نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد میں مصروف ہیں،جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی و سیاسی جماعت ہے جو کہ موروثیت و خاندانی تسلط سے پاک ہے۔ بانی امیر سید ابوالاعلی مودودی کے بعد دوسرے امیر میاں طفیل محمد ، تیسرے قاضی حسین احمد چوتھے سید منور حسن اوراب پانچویں امیر سینیٹر سراج الحق ہیں۔26 اگست بروز پیر امیر جماعت اسلامی سراج الحق جندول  دیر میں یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل امیر العظیم گجرات ، مرکزی نائب امرا اسداللہ بھٹو شکارپور، ڈاکٹر فرید پراچہ حیدرآباد، پروفیسر ابراہیم سکھر، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کراچی، جنرل سیکریٹری سندھ کاشف شیخ لاڑکانہ، نائب امیر ممتاز حسین سہتو شہداد کو ٹ میں منعقدہ یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...