جلا ل آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بم دھماکہ ،پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی

جلا ل آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بم دھماکہ ،پولیس اہلکار سمیت ...
جلا ل آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بم دھماکہ ،پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی

  


کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بم دھماکے میں 3افراد زخمی ہوگئے ، پاکستانی عملہ محفوظ رہا ۔

جیونیوز کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ افغان پولیس کے مطابق بم ایک برتن میں چھپایا گیا تھا ، دھماکہ اس جگہ ہوا جہاں افغان شہری پاکستانی ویز ے کیلئے قطار بناتے ہیں۔دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ پہلے سے تھریٹ لسٹ میں  ہے اور افغان حکام سے قونصل خانے کی سیکورٹی بڑھانے کا کہا گیاہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی قونصل خانے کے باہردھماکہ آئی ای ڈی نصب کرکے کیاگیا تھا ، دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہوئے ۔ قونصل خانے کے حکام کا کہناہے کہ سکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...