جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکہ، ترجمان دفتر خارجہ کا موقف بھی آگیا

جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکہ، ترجمان دفتر خارجہ کا موقف ...
جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکہ، ترجمان دفتر خارجہ کا موقف بھی آگیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر ہونے والے دھماکے میں سفارتی عملہ محفوظ رہا ہے۔

جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے دھماکے کے بعد اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سفارتخانے کے عملے کی سکیورٹی کیلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ دھماکے میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کا عملہ محفوظ رہا ، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور 2 ویزا درخواست گزار زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغان دفتر خارجہ نے پاکستانی حکام سے رابطہ کرنے کے بعد افغانستان میں قائم تمام پاکستانی قونصل خانوں کی سکیورٹی بڑھادی ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک برتن میں رکھا گیا تھا۔

مزید : قومی


loading...