حکومت پنجاب کا سیالکوٹ میں 200بیڈز پر مشتمل مد د کئیر ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا سیالکوٹ میں 200بیڈز پر مشتمل مد د کئیر ہسپتال تعمیر کرنے کا ...
حکومت پنجاب کا سیالکوٹ میں 200بیڈز پر مشتمل مد د کئیر ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ

  


سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب نے 200بیڈز پر مشتمل مد د کئیر ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں امسال بجٹ میں مختص کی گئی رقم سے 200بیڈز پر مشتمل مدد کئیر ہسپتال تعمیر کیا جائیگا۔ جس کیلئے فیز بیلٹی تیار کرلی گئی ہے اور اس کی تعمیر کا آغاز دسمبر میں شرو ع ہو کر جون 2020ء سے قبل مکمل کرلیا جائیگا۔ مذکورہ ہسپتال میں زچہ بچہ کی دیکھ بھال کیلئے ہائی کوالیفائی سٹاف کی تعیناتی بھی جلد کردی جائے گی اور ہسپتال میں موجود وارڈ میں سے ایک وارڈ ابتدائی طور پر مدد کئیر ہسپتال کیلئے مختص کردی جائے گی اور نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر سٹاف اور مریضوں کو وہاں پر منتقل کردیا جائیگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مدد کئیر ہسپتال میں عالمی معیار کی تمام سہولیات دستیاب ہونگیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ


loading...