تحریک انصاف کی حکومت کے کسی اقدام سے روپیہ نہیں گرا ،ہمایوں اختر کا دعویٰ

تحریک انصاف کی حکومت کے کسی اقدام سے روپیہ نہیں گرا ،ہمایوں اختر کا دعویٰ
تحریک انصاف کی حکومت کے کسی اقدام سے روپیہ نہیں گرا ،ہمایوں اختر کا دعویٰ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنماہمایوں اختر نے کہاہے کہ مجھے ایک سال میں کوئی ایک ایسا اقدام بتائیں جو تحریک انصاف کی حکومت نے کیاہوجس سے روپیہ گرا ہے۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایو ں اختر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک بہت بڑا پبلک سیکٹر کا پروگرام ہے جو ہم نے ابھی تک شروع نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک سال میں کوئی ایک ایسا اقدام بتائیں جو تحریک انصاف کی حکومت نے کیاہوجس سے روپیہ گرا ہے۔

ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی ایسا اقدام نہیں کیاجس سے روپے کی قدر کم ہوئی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ میں گارنٹی دیکر کہتا ہوں کہ معاشی طور پر جوغلط اقدامات کئے گئے تھے ہم ان کوٹھیک کررہے ہیں جس سے یہ معاشی حالات بہت بہتر ہوجائیں گے ۔

مزید : قومی


loading...