خطے میں نریندر مودی امن اور اقلیتوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا،31اگست کو گور نر ہاؤس میں تاریخی ”انٹر نیشنل سکھ کنونشن“ہوگا:چوہدری محمدسرور

خطے میں نریندر مودی امن اور اقلیتوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا،31اگست کو گور ...
خطے میں نریندر مودی امن اور اقلیتوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا،31اگست کو گور نر ہاؤس میں تاریخی ”انٹر نیشنل سکھ کنونشن“ہوگا:چوہدری محمدسرور

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہخطے میں نریندر مودی امن اور اقلیتوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے،21روز بعد بھی کشمیر میں 8لاکھ بھارتی فوجیوں کو کر فیو ختم کر نے کی جرات نہیں ہو رہی ہے کیونکہ کشمیر یوں کے جذبے کا بھارت مقابلہ نہیں کر سکتا،نر یندر مودی آج اپنی اپوزیشن جماعتوں کو بھی کشمیر کے دورے سے روک کر بزدل ہونے کا ثبوت دے رہا ہے مگردنیا کی کوئی طاقت اب کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتی،31اگست کو گور نر ہاؤس میں تاریخی ”انٹر نیشنل سکھ کنونشن“ہورہا ہے،وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر ’بھارتی جنگی جنون اور خطے کی مجموعی صورتحال پرقومی امنگوں کی ترجمانی کر یں گے۔

گور نر ہاؤس لاہور میں صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجا زعالم اور سابق ایم این اے رضا حیات ہراج کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر تا ر پورراہداری منصوبے کے افتتاح کی خبر بھارت پربجلی بن کر گر ی ہے اور اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ بھارت کر تار پورراہداری منصوبے کے افتتاح کو سبو تاژ کر نے کیلئے کوئی سازش کر سکتا ہے مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی بھارت کی سازشو ں کو ناکا م بنایا ہے اور اب بھی بھارت کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں،گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کر نیوالے نر یندر مودی اور انکے حواریوں نے بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کاجینا مشکل کر دیا ہے مگر پاکستان میں ہم قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انکو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کی کامیاب پالیسوں اور وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کی وجہ سے ٹیکس دینے والے افراد کی تعداد میں ایک سال کے دوران10لاکھ سے 36ہزار افراد کا اضافہ ہو چکا ہے اور انشاء اللہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب اس ملک سے کر پشن،مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کو جڑوں سے ختم کر کے ملک کو تمام مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے موجودہ حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی۔

مزید : قومی


loading...