نااہل سلیکٹڈحکمرانوں کوفارغ اور منصفانہ الیکشن کراکے اقتدارعوام کےحقیقی نمائندوں کے سپردکیاجائے:مخدوم سیداحمدمحمود
رحیم یارخان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کےصدراورسابق گورنرپنجاب مخدوم سیداحمدمحمودنےمطالبہ کرتےہوئےکہاہےکہ نااہل سلیکٹڈحکمرانوں کوفارغ اور
منصفانہ الیکشن کراکے اقتدارعوام کےحقیقی نمائندوں کے سپردکیاجائے، پاکستان پیپلزپارٹی یک طرفہ احتساب،بدترین سیاسی انتقام،اداروں کے غلط استعمال اورآمرانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتی ہے،پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی مددجاری رکھتے ہوئے ان کے حق خودارادیت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید احمد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیرکی آئینی حیثیت میں تبدیلی،وہاں روارکھے جانے والے جبرواستبداداورظلم وبربریت کی مذمت کرتی ہے اورکشمیرکی آزادی کے لیے کسی بھی حدتک جانے کے لیے تیارہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،غربت اوربے روزگاری پراپنی تشویش کااظہار کرتی ہے ،گیس بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے، ٹیکسوں کی بھرمار اورپاکستان کے مفادات کے خلاف غیرملک معاشی ایجنڈے کے خلاف سیاسی جدوجہدکے عزم کااعادہ کرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ نااہل سلیکٹڈحکمرانوں کوفارغ کرکے منصفانہ الیکشن کراکے اقتدارعوام کے حقیقی نمائندوں کے سپردکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی یک طرفہ احتساب، بدترین سیاسی انتقام، اداروں کے غلط استعمال اورآمرانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ آصف علی زرداری، فریال تالپور،یوسف رضاگیلانی، راجاپرویزاشرف‘ آغاسراج درانی سمیت سیاسی طور پرملوث کیے گئے جھوٹے مقدمات ختم کرکے اسیر قیادت کو رہاکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی اپنے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کاقیام عمل میں لائے ،ہم جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں،موجودہ حکومت کی طرف سے ملک بھرکے لاکھوں تاجروں کے خلاف ظالمانہ ٹیکسزلگانے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،ظالمانہ ٹیکسزفوری ختم کیے جائیں۔