20دنوں میں کراچی کے نالوں سے کتنے ہزار ٹن کچرا نکالا گیا ؟وفاقی وزیر علی زیدی نے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ شہر قائد میں گذشتہ 20دنوں میں 46ہزار ٹن سے زائد کچرہ نالوں سے نکالاگیا ہے، یہ سیاسی مہم نہیں ہے ہم کو صرف کراچی صاف کرنا ہے، ہم نے پہلے مرحلے میں کچرہ نالوں سے اٹھایا تھا،دوسرے مرحلے میں کچرہ لینڈ فل سائڈ تک پہنچایا جاے گا۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے ایف ڈبلیو او کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20دن میں ہم نے جوکام کیااسکی تفصیلات فراہم کررہے ہیں،یہ سیاسی مہم نہیں ہے ہم کو صرف کراچی صاف کرنا ہے، ہم نے پہلے مرحلے میں کچرہ نالوں سے اٹھایا تھا،دوسرے مرحلے میں کچرہ لینڈ فل سائڈ تک پہنچایا جاے گا،46ہزار ٹن سے زائد کچرہ نالوں سے نکالاگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی افرادی قوت اور مشینری سے ہمیں کافی سہولت ہوئی،کراچی کے شہریوں سے وعدہ ہے کہ صفائی کا کام مسلسل جاری رہے گا، کراچی کے نالوں اور علاقوں سے کچرا صاف کرنے کا پکا ارادہ ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا میں ہاتھ جوڑ کروزیر اعلی سے درخواست کرتا ہوں کہ کراچی کو صاف کریں شہر کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے یہ،ہمارا کام نہیں ہے مئیر کراچی کہ درخواست پر ہم نے شہر میں صفائی کا کام شروع کیا ہے۔علی زیدی نے بتایا کہ ہمیں صفائی کے لئے ساڑھے 8 کروڑ روپے ملے جس میں سے ساڑھے چار کروڑ روپے خرچ کردئیے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی کرے ،ہماری جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔