وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نےبڑا حکم جاری کر دیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے تمام ضلعوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ انکی کسی بھی شہر آمد اور دوروں کے دوران بازار اور دکانیں بند نہ کی جائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ان کے دوروں کے دوران شہریوں اور دکاندارو ں کو کسی قسم کی زحمت اور پریشانی میں مبتلا نہ کیا جائے۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ان کے دورں کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہوتا ہے اور عوام کی سہولت اور مفاد عامہ کو ہر صورت ملحوظ رکھا جائے گا۔