کوئی بھی مسلح اقدام صرف ریاست یا فوج کا استحقاق،پولیو کا معاملہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نہیں بھجوایا:ڈاکٹر قبلہ ایاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے انکشاف کیا ہے کہ پولیو کا معاملہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نہیں بھجوایا،پولیو سے متعلق علمائے کرام کے فتووں کی حمایت کرتے ہیں۔
ایک انٹرویومیں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاسے رابطے کی کوشش کی تاکہ معاونت کرسکیں لیکن نہیں ہوا،پولیو کا معاملہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نہیں بھجوایا،۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ کوئی بھی مسلح اقدام صرف ریاست یا فوج کا استحقاق ہے،1973 سے پہلے کے بعض قوانین اسلام کے منافی ہیں۔