اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے اہل کاروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک مسافر کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 60 ہزار سے زائد غیر ملکی کر نسی برآمد کر لی۔اے ایس ایف ذرایع کا کہنا ہے کہ مسافر ناصر سے 53 ہزار 65 درہم جب کہ 10 ہزار روپے مالیت کے قطری دینار برآمد کیے گئے ہیں۔ذرایع نے بتایا کہ زیر حراست مسافر غیر ملکی پرواز FZ.8258 کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی جانا چاہتا تھا، مسافر نے کرنسی سپیکر میں چھپا رکھی تھی، تلاشی پر سپیکر کے اندر سے غیر ملکی کرنسی نکل آئی۔اے ایس ایف نے مسافر ناصر سے تفیش کے بعد اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ کرنسی سمیت کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -