شہباز شریف کے منہ سے اشرافیہ کا نام سنا تو ہنسی آگئی:سینیٹر شبلی فراز

شہباز شریف کے منہ سے اشرافیہ کا نام سنا تو ہنسی آگئی:سینیٹر شبلی فراز
شہباز شریف کے منہ سے اشرافیہ کا نام سنا تو ہنسی آگئی:سینیٹر شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کو پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے انھیں رد کر دیا ہے،شہباز شریف نے جن مسائل کی بات کی، ان کے ذمہ دار وہ خود ہیں، اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا، مال بنانا تھا ،شہباز شریف کے منہ سے اشرافیہ کا نام سنا تو ہنسی آگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ کسی اور ملک میں رہتے تھے،شہباز شریف نے جن مسائل کی بات کی، ان کے ذمہ دار وہ خود ہیں، اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا، مال بنانا تھا،اُنہوں نے مال بنانے کیلئے ہر ادارے کو کمزور کیا،شہباز شریف کے منہ سے اشرافیہ کا نام سنا تو ہنسی آگئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے مہنگی بجلی کے معاہدے اُنہوں نے ہی کیے تھے، مہنگے معاہدے کرکے کک بیکس لی گئیں، آئی پی پیز سے معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا گیا،ہم نے سستی بجلی کی ابتدا کر دی ہے،سابق دور میں ڈالر کی قدر مصنوعی طریقے سے برقرار رکھی گئی،اِنہوں نے ہر وہ کام کیا جس سے انہیں فائدہ ملے صرف نمائشی کام کیے، سابق حکومت نے عوام کا خون چوسا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -