سخت فیصلوں کے بعدمعیشت کو سنبھالا دیا،ہمیں معلوم ہے جب کارٹل پر ہاتھ ڈالا جائے تو ری ایکشن بھی آتا ہے:حماد اظہر

سخت فیصلوں کے بعدمعیشت کو سنبھالا دیا،ہمیں معلوم ہے جب کارٹل پر ہاتھ ڈالا ...
سخت فیصلوں کے بعدمعیشت کو سنبھالا دیا،ہمیں معلوم ہے جب کارٹل پر ہاتھ ڈالا جائے تو ری ایکشن بھی آتا ہے:حماد اظہر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے حالات جان بوجھ کر خراب کیے، انہیں پتا تھا کہ ان کی حکومت نہیں آنی، آئی پی پیز، کارکے، ریکوڈک اور گرے لسٹ میں انہوں نے پاکستان کو ڈالا، معیشت اتنی بہتر تھی تو موڈیز نے ریٹنگ کو پانچ فیصد ڈاؤن گریڈ کیوں کیا تھا؟ماضی میں شوگر انڈسٹری کو دی گئی سبسڈی کا حساب کیوں نہیں لیا گیا؟ سخت فیصلوں کے بعد ہم نے معیشت کو سنبھالا دیا،ہمیں معلوم ہے جب کارٹل پر ہاتھ ڈالا جائے تو ری ایکشن بھی آتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ سابقہ حکومتوں  نے ملک گرے لسٹ میں ڈالا  ، ہم پاکستان کوایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالیں گے، ان کے دورمیں برآمدات میں زیرواضافہ ہو ا،جبکے موجودہ دور میں جولائی میں 6فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا، ہمارے  تعمیرات،برآمدات کے شعبے میں پیکیج کامیاب ہوا، ہم معیشت کوسنبھال کریہاں تک لائے ہیں،  گٹھ جوڑاوربڑے بڑے کارٹلزکے گردگھیراتنگ کرتے رہیں گے، کارٹل کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے بگاڑ کو ہم ٹھیک کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا موجودہ دور میں  زرمبادلہ ذخائرمیں 4سے5ارب ڈالراضافہ ہوا ہے ، عوام کوریلیف دینے کے لیے گندم درآمدکررہے ہیں، زخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، صوبوں کوکہہ دیا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی ہے۔

مزید :

قومی -