پڑوس کے گھر میں پڑھنے جانے والے 5 سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی، حالت تشویشناک

پڑوس کے گھر میں پڑھنے جانے والے 5 سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی، حالت تشویشناک
پڑوس کے گھر میں پڑھنے جانے والے 5 سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی، حالت تشویشناک

  

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

واقعہ موضع لٹکراں میں پیش آیا جہاں 5 سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی، بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچے اپنے پڑوس کے گھر میں پڑھنے جایا کرتا تھا جہاں استاد کے بیٹے نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -