اپنے خلاف تحقیقات کرنے والی خاتون افسر کے ساتھ پٹرول پمپ مالک نے ایسی حرکت کردی کہ گرفتار کرلیا گیا

اپنے خلاف تحقیقات کرنے والی خاتون افسر کے ساتھ پٹرول پمپ مالک نے ایسی حرکت ...
اپنے خلاف تحقیقات کرنے والی خاتون افسر کے ساتھ پٹرول پمپ مالک نے ایسی حرکت کردی کہ گرفتار کرلیا گیا

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کی خاتون افسر کو ہراساں کرنے والے پٹرول پمپ مالک کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

خاتون افسر نے ستمبر 2019 میں پی ایچ اے کی گاڑیوں کی فیولنگ کے معاملے میں پٹرول پمپ مالک میاں عبدالرحمٰن ناصر کے خلاف ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے گھپلوں کی انکوائری کی تھی۔ اس دوران ملزم سے تحقیقات کے سلسلے میں ملاقاتیں ہوئیں تو ملزم نے تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

خاتون افسر کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم پٹرول پمپ مالک کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے 2 موبائل فونز اور تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -