جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمان آج چارسدہ کا دورہ کرینگے 

جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمان آج چارسدہ کا ...

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمان کل چارسدہ کا دورہ کرینگے۔ دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ میں ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب اورختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینگے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمان اور جنرل سیکرٹری مولانا عطا ء الحق درویش کل بروز بدھ دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ میں تین بجے سہ پہر مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب اور پشاور میں 7ستمبر کو مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت مجوزہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینگے۔ اس حوالے سے جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا سید گوہر شا ہ نے مجلس عمومی کے تمام ضلعی ممبران کواجلاس میں بر وقت شرکت کی تاکید کی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -