پی ایم ڈی سی اور کے ایم یوکے زیراہتمام میڈیکل ٹیسٹ میں رجسٹریشن کا آغاز 

پی ایم ڈی سی اور کے ایم یوکے زیراہتمام میڈیکل ٹیسٹ میں رجسٹریشن کا آغاز 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی)اسلام آباد اور صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد خیبر میڈیکل یو نیو رسٹی (کے ایم یو)پشاورکے زیر اہتمام ایٹا میڈیکل اینٹرنس ٹیسٹ 2020 کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔ ٹیسٹ بیک وقت  صو بے کے پندرہ شہروں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی،ایبٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ، سوات، چکدرہ،تیمرگرہ،بٹ خیلہ، کوہاٹ،بنوں اورڈی آئی خان میں 20ستمبرکو منعقد ہو گا جب کہ امتحانی ہالوں کی الاٹمنٹ رجسٹریشن کی بنیاد پر بعد میں کی جائے گی۔ کے ایم یو ڈائریکٹریٹ آف ایڈمشن کی جانب سے جاری شدہ شیڈول کے مطا بق ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آغاز 24اگست  سے ہوگیا ہے جب کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے لئے مبلغ 3000/-روپے کے عو ض سکر یچ کا رڈز  ایم سی بی بینک کی 31مختلفشا خوں سے دستیا ب ہو نگے۔رجسٹر یشن کے خواہشمند طلباء وطالبات کو آن لا ئن رجسٹریشن کے لئے کے ایم یو کی آفیشل ویب سا ئٹ http://kmuadmissions.pkپر لاگ ان ہو نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی کے قواعد وضوابط کے مطابق ٹیسٹ کل 200 MCQs پر مشتمل ہوگاجس میں بیا لو جی کیلئے 80فیصد، کمیسٹری 60فیصد، فزکس 40فیصد اور انگلش کیلئے 20فیصد سوالات مختص کیئے گئے ہیں جب کہ ٹیسٹ کے کل نمبر 200ہو نگے جن میں منفی یعنی نیگیٹیو ما رکنگ نہیں ہو گی اورٹیسٹ کا دورانیہ ڈھا ئی گھنٹوں پر مشتمل ہو گا جواتوار 20ستمبر کو بیک وقت تما م امتحا نی مراکز میں صبح 8:30بجے شروع ہو کر 11:00 بجے دن ختم ہو گا۔واضح رہے کہ ایٹا ٹیسٹ کے پیپر کی تیاری،امتحانی عملے کی تعیناتی،مارکنگ اور نتائج کااجراء ایٹا کی زمہ داری ہے۔دریں اثنا ء امیدواران کوکووڈ19کے حفاظتی انتظامات مثلاً ماسک اور امتحانی ہالوں میں داخلے اور ٹیسٹ کے دوران کم از کم چھ فٹ کا سماجی فاصلہ رکھنے پر سختی سے عمل درآمد کی تاکید کی گئی ہے۔اسی طرح امیدواران کو ٹیسٹ شروع ہونے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل یعنی 7:30بجے صبح امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی دوران  کے ایم یو ڈائر یکٹریٹ آف ایڈمیشن کی جا نب سے جا ری کر دہ تفصیلات میں کہا گیاہے کہ متذکر ہ ایٹا ٹیسٹ کے ایم یو کے انڈرگریجو یٹ پروگرامز یعنی ڈی پی ٹی، بی ایس سپیچ اینڈ لینگو یج پتھا لو جی،بی ایس آکو پیشنل تھراپی،بی ایس نر سنگ اور بی ایس پیرامیڈیکس میں ایڈ میشن کیلئے بھی لازمی ہے لہٰذا جو طلباء وطالبات ان پروگرامات میں داخلے کے خواہشمند ہیں انہیں ایٹا ٹیسٹ میں لازماً شامل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -