پختون ایس ایف کا کامرس نتائج میں تاخیر پر مظاہرہ

پختون ایس ایف کا کامرس نتائج میں تاخیر پر مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ کالج  آف کامرس کے طلباء نے نتائج میں تاخیر پر بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت پی ایس ایف کالج سطح کے صدر عبدالرحمان،محمد عثمان اور کثیر تعدا د میں ددیگر طلباء نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ D.Com  کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سے طلباء کا امتحانی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔کیونکہ ملک بھر کے تعلیمی بورڈذ F.A,F.Sc کے نتائج کا اعلان کر چکے ہیں۔اور یونیورسٹیز میں BS.BBA وغیرہ میں داخلے تقریبا بند ہوچکے ہیں۔جبکہ BTE  KPK پشاور قلیل طلباء کے  نتائج میں تاخیری حربوں سے کام لے رہا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ دس سے پندرہ ہزار طلبہ کے نتائج نہ انے کی وجہ سے انکا مستقبل داو پر لگنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کپ جلد از جلد نتائج کا اعلان کیا جائے اور جامعات کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کیا جائے تاکہ طلباء کا قیمتی سال ضائع نہ ہو۔بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرنے سمیت عدالتوں سے رجوع کرینگے۔مظاہرے میں PSF  ضلع پشاور کے  سینیئر کارکنان طارق سلطان اور وقاص خان بھی شریک ہوئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -