سیکرٹری پاور ڈویژن عمر رسول کا واپڈا ہاؤس پشاور کا دورہ

سیکرٹری پاور ڈویژن عمر رسول کا واپڈا ہاؤس پشاور کا دورہ

  

پشاور(نیوزرپورٹر)سیکریٹری پاورڈویژن عمررسول نے واپڈا ہاؤس پشاور کا دورہ کیا اور پسکومنیجمنٹ،جنرل منیجرز،ڈی جی،چیف انجینئرز، تمام ایس ایز اور تمام ایکسینز سے خطاب کیا، سیکریٹری پاورڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ اب تک آپ کی کارکردگی جو بھی رہی ہے لیکن آئندہ آپ کی کارکردگی کو ماہ بہ ماہ مانیٹرکیا جائے گا، فوری طورپراچھی کارکردگی نہ دکھانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ دئیے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے میں آپ کو ایک مہینے کا وقت دیتا ہوں،اس دوران ریکوری میں بہتری اورلاسز میں کمی نہ  ہوئی تو پسکو کے تمام ذمہ داران سخت کاروائی کے لئے تیاررہیں،  پسکو کی سینئر منیجمنٹ نچلے سطح پر کاروائی کرے گی، گزشتہ دنوں شدیدگرمی اورحبس کی وجہ سے بجلی استعمال میں اضافہ کی وجہ سے بجلی فراہمی نظام شدید اوورلوڈ ہوگیا تھا تاہم اب ہم نے انتظامات کرلئے ہیں اوراب صارفین کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے، عوام بھی پسکو سے تعاون کریں، بہترسہولیات فراہم کی جائیں گی، بجلی چوری روکنے کے لئے اوربقایاجات کی وصولی کے لئے وزارت پاورڈویژن کا بھرپور تعاون آپ کے ساتھ ہوگا،انہوں نے کہا کہ لائن لاسز میں کمی کریں اورریکوری میں اضافہ کیا جائے، آپ کو اہداف کے حصول کے لئے بھرپورکوشش کرنی ہوگی،انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاترنہیں بجلی چوری روکنے میں کسی سے کوئی رورعائیت نہ کریں ٹاسک فورسز سے بھرپورمدد لیں،اگرآپ اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح ادا کریں گے تو آپ کی کارکردگی کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور آپ کو انعام بھی دیاجائے گا،آپ کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرکیا جائے گا،منیجمنٹ مشکلات اورمسائل کے حل کے سلسلے میں فیلڈ کے اہلکاروں کی بھرپورمدد اورراہنمائی کرے گی، انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کو برقرار رکھیں تاکہ کمپنی خسارے سے نکل جائے،عوام کو سہولیات فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ آپ کو ریکوری بہترکرنا اور لاسز میں کمی لانا ہے، ریکوری میں بہتری کے لئے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،  اگرآپ کی کارکردگی اچھی ہوئی توپسکوچلے گا،سیکریٹری پاورڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ آپ کو اہداف کے حصول کے لئے بھرپورکوشش کرنی ہوگی انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے عین مطابق تمام فیصلوں میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے گی،ہرحال میں میرٹ کو مدنظررکھا جائیگا. کسی بھی پوسٹ پر کسی بھی قسم کی کرپشن قطعا برداشت نہیں کی جائے گی، سیکریٹری پاورڈویژن نے محرم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھی ضروری ہدایات جاری کیں، چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان نے سیکریٹری پاورڈویژن کو پسکو اموربشمول لاسز،ریکوری،بجلی چوری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا،چیف ایگزیکٹیونے سیکریٹری پاورڈویژن کے احکامات پرمکمل عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی اورامیدظاہر کی کہ تمام اہداف کو حاصل کرلیا جائے گا،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -