ریجنل پولیس آفیسرمردان  شیر اکبر کا امام بارگاہ انجمن جعفریہ رسالپور ضلع نوشہرہ کا دورہ

  ریجنل پولیس آفیسرمردان  شیر اکبر کا امام بارگاہ انجمن جعفریہ رسالپور ضلع ...

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)ریجنل پولیس آفیسرمردان شیر اکبر کا امام بارگاہ انجمن جعفریہ رسالپور ضلع نوشہرہ کا دورہ. محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ. سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارسیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین کا تفصیلی بریفنگ آر پی او مردان نے امام بارگاہ کا دورہ کرتے ہوئے تمام سیکورٹی انتظامات چیک کئے اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے نوشہرہ پولیس تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لئے پولیس افسران و اہلکاران خوش اسلوبی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام بارگاہ کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و اہلکاران جلوس کے گزرگاہوں اور پلگنگ پوائنٹس پر بھی تعینات کئے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے بیک اپ ٹیم ہمہ وقت تیار موجود ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -